ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مہاگٹھ بندھن بچانے کے لیے سونیا گاندھی میدان میں اتریں، نتیش اور لالو سے کسی بھی قیمت پراتحادبچانے کی اپیل;لالونرم پڑے،تیجسوی کااستعفیٰ ممکن،کانگریس کومعاملہ سلجھ جانے کی امید

مہاگٹھ بندھن بچانے کے لیے سونیا گاندھی میدان میں اتریں، نتیش اور لالو سے کسی بھی قیمت پراتحادبچانے کی اپیل;لالونرم پڑے،تیجسوی کااستعفیٰ ممکن،کانگریس کومعاملہ سلجھ جانے کی امید

Fri, 14 Jul 2017 22:21:29  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی14جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہارکے سیاسی گرمی اب دہلی تک پہنچ گئی ہے۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے درمیان پھیلائی جارہی کشیدگی کو کم کرنے کی سونیا گاندھی نے پہل کی ہے۔ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی نے لالو یادو اور نتیش کماردونوں سے فون پربات کی ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پرسوں نتیش سے بات کی تھی اور آج لالو یادوسے5منٹ تک بات کی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سونیا سے بات کرنے کے بعد لالو کچھ نرم پڑے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو صدارتی انتخابات کے بعدتیجسوی یادوکانتیش حکومت سے استعفیٰ ہو سکتاہے۔جے ڈی یوبھی تیجسوی یادوکے استعفیٰ پرہی اڑی ہے۔جے ڈی یوکے کئی سنیئر لیڈران اسے لے کر بیان دے چکے ہیں۔لالوپرسادیادوفی الحال رانچی میں ہیں اور ان کے پٹنہ واپس آنے کے بعد دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال کی توقع ہے۔اس ملاقات میں جھگڑے کولے کر کوئی قابل احترام حل نکالاجائے۔اس پوری کہانی میں ایک بات جو اب بالکل صاف گو گئی ہے کہ لالو یادوکے بیٹے اوربہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو یادوکواستعفیٰ دیناہی پڑے گا۔لالو یادو کے گھر پر سی بی آئی کے چھاپہ کے بعدپیرکوتیجسوی یادو نتیش کمار کی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔اس اجلاس سے نکلنے کے بعد نتیش توکچھ نہیں بولے لیکن تیجسوی یادونے چھاپہ کو بی جے پی کی سازش بتایا تھا۔ حال ہی میں لالو یادو اور ان کے کنبہ کے کرپشن کیس میں پھنسنے کے بعد سونیاگاندھی کایہ فون مہاگٹھ بندھن کو بچانے کی اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔کانگریس کے ترجمان ہریندرکمارورما نے اس بارے میں بتایا کہ سونیا ان کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے فکر مند تھیں اور وہ دونوں فریقوں کومتحدکرناچاہتی تھیں، اس کی وجہ انہوں نے لالو اور نتیش سے فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ورما نے بتایا کہ سونیا نے دونوں رہنماؤں سے حکومت کو کسی بھی قیمت پربچانے کی درخواست کی۔فون پربات چیت کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ہر قیمت پر مہا گٹھ بندھن کو بچائے رکھنا چاہئے،کیونکہ اسی کے ذریعہ بی جے پی کو دور رکھا جاسکتا ہے۔
 


Share: